وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق 10 اضلاع میں نئی واسا ایجنسیوں کی تشکیل، اہم تعیناتیاں مکمل

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق 10 اضلاع میں نئی واسا ایجنسیوں کی تشکیل، اہم تعیناتیاں مکمل

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبے کے 10 اضلاع میں نئی واسا ایجنسیوں کی تشکیل کے عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ 

ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوتشکیل شدہ ایجنسیوں میں میننجنگ ڈائریکٹرز سمیت اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔"
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بتایا کہ تعیناتیاں مکمل میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ سرچ کمیٹی ہر 6 ماہ بعد افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ہی اپنے عہدوں پر رہیں گے۔

یہ اقدامات صوبے میں پانی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: