وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمے کا اظہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمے کا اظہار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمے کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے واقعے کو معاشرتی المیہ قرار دیا اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ اور غم انگیز واقعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ایک معاشرتی المیہ ہے جس کی روک تھام کے لیے ہمیں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: