لاہور:لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ایک شہری کھلے مین ہول میں گر گیا، جس کے ساتھ اس کی موٹرسائیکل بھی جا گری۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شاہدرہ کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ اس حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود افراد نے شہری کو اپنی مدد سے مین ہول سے نکالنے کی کوشش کی۔