لاہور میں موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

لاہور میں موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

لاہور: شہر میں صبح کے اوقات میں بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا۔ موسم کی اس تبدیلی سے شہریوں نے راحت کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے باعث بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں ممکنہ پانی جمع ہونے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: