پنجاب میں کل تک دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی

پنجاب میں کل تک دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج اور ہڑتال پر پابندی

لاہور:پنجاب میں کل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ملک کے جید علماء، مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے آج کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی ہے۔

تحریکِ لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ہڑتال کی کال کو ملکی مفاد کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ علماء کرام نے اپیل کی ہے کہ اختلافات کو آئینی اور قانونی دائرے میں حل کیا جائے، نہ کہ ہڑتال، روڈ بلاک اور تشدد کے ذریعے۔

اہم مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج اور ہڑتال نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

ٹیگز: