پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں لیٹر جعلی دودھ اور پاؤڈر ضبط

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں لیٹر جعلی دودھ اور پاؤڈر ضبط

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے باگڑیاں روڈ، امیر چوک اور گرین ٹاؤن میں مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13,700 لیٹر جعلی دودھ، 400 کلو سے زائد جعلی پاؤڈر اور 105 کلو دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء ضبط کی ہیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی دودھ تیار کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو مقدمات درج کر کے چار غیر قانونی ملک شاپس بند کر دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی عوام کو محفوظ اور معیارِ غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

ٹیگز: