لاہور: پنجاب کی جیلوں کی سالانہ انسپیکشنز کا تفصیلی شیڈول جاری

لاہور: پنجاب کی جیلوں کی سالانہ انسپیکشنز کا تفصیلی شیڈول جاری

لاہور:پنجاب میں صوبے بھر کی 43 جیلوں کی سالانہ انسپیکشنز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انسپیکشنز یکم اکتوبر سے شروع ہو کر 6 دسمبر تک مختلف تاریخوں پر مکمل کی جائیں گی۔

آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر ڈی آئی جی انسپیکشن پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انسپیکشن کے لیے گریڈ 16 اور 17 کے جیل افسران مقرر کیے گئے ہیں جو دو دن قبل جیلوں میں پہنچ کر انسپیکشن کا آغاز کریں گے۔

شیڈول کے مطابق یکم اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، تین اور چار اکتوبر کو سینٹرل جیل میانوالی، چار اکتوبر کو سب جیل چکوال، سات اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر، گیارہ اکتوبر کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک، رحیم یار خان اور بوسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل ری ہیبلیٹیشن فیصل آباد کی انسپیکشنز کی جائیں گی۔

اسی طرح مختلف دیگر جیلوں جیسے ڈسٹرکٹ جیل لاہور، سینٹرل جیل راولپنڈی، ڈسٹرکٹ جیل ملتان، سینٹرل جیل فیصل آباد اور سینٹرل جیل لاہور کی انسپیکشنز بھی مقررہ دنوں پر مکمل ہوں گی۔

مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ تمام ترقیاتی کام انسپیکشن سے پہلے مکمل کر لیے جائیں تاکہ جیلوں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

ٹیگز: