لاہور : ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی۔ غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپے کے دوران 1400 کلو ناقص گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، جبکہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ضبط شدہ گوشت کی رنگت نیلی اور کالی تھی، جو انتہائی گندگی اور بدبو والے ماحول میں رکھا گیا تھا۔ ویٹرنری اسپیشلسٹ کی جانب سے کیے گئے معائنے میں گوشت کو انسانی استعمال کے لیے سخت مضر قرار دیا گیا۔
عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے تحفظ سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔