پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی تنظیم سازی پر اختلافات

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی تنظیم سازی پر اختلافات

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینٹرل پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے پارٹی میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز بطور صدر مقرر کیے گئے علی امتیاز وڑائچ کی تقرری کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ بلال مرزا کے مطابق  علی امتیاز وڑائچ کو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے جاری کیا تھا، لیکن سلمان اکرم راجہ نے اس تقرری کو غیر قانونی اور غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کسی تبدیلی کی ہدایت نہیں دی۔

اس موقع پر علی امتیاز وڑائچ نے بھی وضاحت پیش کی کہ وہ کسی عہدے کے خواہش مند نہیں اور پارٹی قیادت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے اپیل کی کہ وہ تدبر اور پختگی کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ پارٹی کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

یہ صورتحال پی ٹی آئی کی سینٹرل پنجاب تنظیم سازی میں درپیش چیلنجز اور اندرونی اختلافات کی عکاسی کرتی ہے، جو آنے والے دنوں میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: