لاہور:ایف بی آر کو دیے گئے 37(A) کے متنازعہ اختیارات کے خلاف تاجر برادری آج سڑکوں پر ہے، اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
لاہور کی تمام بڑی اور چھوٹی مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ، لوہاری، بادامی باغ، لوہا مارکیٹ اور دیگر تجارتی مراکز بند پڑے ہیں۔