لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی کے واقعے کا معمہ حل کر لیا گیا۔ نصیر آباد پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کچہری میں بطور ریکارڈ کیپر تعینات تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف مقدمات کی فائلیں خردبرد کرنے کے الزامات پر محکمانہ انکوائری جاری تھی۔ انکوائری سے بچنے کے لیے ملزم نے مبینہ طور پر ریکارڈ روم میں جان بوجھ کر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں اہم فائلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے