وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے خصوصی پیغام

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیوالی کے مقدس تہوار پر ہندو بھائیوں اور بہنوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے اور یہ تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے لیے سپیشل منارٹی کارڈ کا اجرا کر دیا ہے تاکہ انہیں مزید سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، محفوظ پنجاب وژن کے تحت منارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔

ٹیگز: