وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں، لاکھوں مقامات پر چیکنگ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں، لاکھوں مقامات پر چیکنگ

لاہور : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 18 ہزار 594 مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے۔

اس دوران 14 ہزار 244 گراں فروشوں کو جرمانے کیے گئے، 9 مقدمات درج کیے گئے اور 168 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خاص طور پر آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے 61 ہزار 597 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جہاں 715 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا گیا، 1 مقدمہ درج کیا گیا اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق یہ کارروائیاں عوام کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے اور مہنگائی کے خلاف مؤثر اقدامات کا حصہ ہیں۔

ٹیگز: