محکمہ بلدیات کی جانب سے پنجاب بھر میں اینٹی سموگ آپریشن تیز، کوڑا کرکٹ جلانے اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائیاں

محکمہ بلدیات کی جانب سے پنجاب بھر میں اینٹی سموگ آپریشن تیز، کوڑا کرکٹ جلانے اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائیاں

لاہور: محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔ کوڑا کرکٹ جلانے، سالڈ ویسٹ، ٹائرز اور ربڑ جلانے اور غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، کوڑا کرکٹ جلانے والے 49 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ سالڈ ویسٹ اور دیگر اشیاء جلانے پر 11 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ تجاوزات قائم کرنے والے 25 ہزار 532 افراد پر 32 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی لگائے گئے ہیں۔

ٹیگز: