پنجاب کی سنٹرل جیلوں میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 5500 کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ

پنجاب کی سنٹرل جیلوں میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 5500 کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ

لاہور: پنجاب کی سنٹرل جیلوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیف جیل منصوبے کے تحت 11 سنٹرل جیلوں میں تقریباً 5500 کیمروں کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ہر جیل میں 500 کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ اضافی طور پر ہر جیل میں 15 سے 20 فیشل ریکگنیشن کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، پینک بٹن، واکی ٹاکی سسٹم، باڈی کیم، باڈی سکینرز، آٹومیٹک آلارم سمیت دیگر جدید سیکیورٹی آلات بھی جیلوں میں نصب کیے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

نیو نیوز لاہور کے نمائندہ شاہد رضوی کے مطابق، اس منصوبے سے جیلوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: