لاہور: پنجاب وائلڈلائف نے لاہور ریجن میں بگ کیٹس (شیر اور ٹائیگر) رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سروے کے مطابق لاہور ریجن میں 39 افراد نے مجموعی طور پر 198 بگ کیٹس ڈکلیر کی تھیں جن میں سے 15 غیر قانونی طور پر رکھی گئی بگ کیٹس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
تمام بگ کیٹس رکھنے والوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ وائلڈلائف حکام نے سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ڈپٹی چیف وائلڈلائف کے مطابق قانون کے تحت ایسے جانوروں کی غیر قانونی ملکیت کی اجازت نہیں ہو گی اور متعلقہ افراد کو فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔