نشہ کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، خصوصی پولیس فورس تشکیل دی گئی:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

نشہ کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، خصوصی پولیس فورس تشکیل دی گئی:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نشہ کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں رہے گی اور ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نشہ مافیا کے خاتمے کے لیے خصوصی پولیس فورس تشکیل دی جا چکی ہے جو انسداد منشیات کی کارروائیاں کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں ہنسنے والا ایموجی بھی شامل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصی فورس منشیات فروشوں اور نشہ آور اشیاء کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرے گی تاکہ پنجاب کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

ٹیگز: