وزیر تعلیم پنجاب کی زیر صدارت بکس ریویو کمیٹیوں کا اجلاس، نصابی کتب کو ایرر فری بنانے کی ہدایت

وزیر تعلیم پنجاب کی زیر صدارت بکس ریویو کمیٹیوں کا اجلاس، نصابی کتب کو ایرر فری بنانے کی ہدایت

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت بکس ریویو کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نصابی کتب میں تاخیر اور غلطیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مواد کو بہتر بنائیں اور ایرر فری بکس تیار کریں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ نصابی کتب میں موجود غلطیاں نسلوں کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، اس لیے کتب کا ریویو بروقت ہونا چاہیے اور تاخیر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نصابی کتب کو ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہونا چاہیے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

اس کے علاوہ سکول اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کو ریویو کے عمل میں ترجیح دی گئی ہے تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ٹیگز: