پنجاب حکومت کا ماحول کی حفاظت کے لیے انوائرمینٹ پروٹیکشن فورس بنانے کا اعلان

پنجاب حکومت کا ماحول کی حفاظت کے لیے انوائرمینٹ پروٹیکشن فورس بنانے کا اعلان

منصوبے کی لاگت تین ارب ستر کروڑ روپے، جون 2027 تک مکمل ہونے کا ہدف

لاہور: پنجاب حکومت نے ماحول کو بچانے کے لیے ایک جدید انوائرمینٹ پروٹیکشن فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔سینئر رپورٹر لاہور رنگ ادریس شیخ  یہ منصوبہ تقریباً تین ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے جون 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔

یہ فورس آلودگی کو کنٹرول کرنے، پلاسٹک کے نقصانات کو کم کرنے اور شہریوں میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے کام کرے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری آئے گی اور شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا۔

ٹیگز: