لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک رہے گا
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں، اور نشیبی علاقوں میں جمع پانی سے دور رہیں۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو کھلے پانی کے قریب نہ جانے دیں۔
تمام ریسکیو اداروں، خاص طور پر ریسکیو 1122 اور واسا کو عملہ اور مشینری کے ساتھ الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔