لاہور: ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم، جعلی مچلکوں پر کارروائی کا فیصلہ

لاہور: ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم، جعلی مچلکوں پر کارروائی کا فیصلہ

لاہور: لاہور ڈرگ کورٹ کے چیئرمین نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے خلاف غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کے کیس میں سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے حکیم شہزاد کے بیٹے کی جانب سے جمع کرائے گئے جعلی مچلکوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ حکیم شہزاد آج ہونے والی سماعت میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اس مقدمے میں حکیم شہزاد پر غیر قانونی اشتہارات چلانے اور بغیر اجازت ادویات بیچنے کے سنگین الزامات عائد ہیں۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ ایسے خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: