لاہور: کاہنہ میں پب جی کھیلتے والدہ، بھائی اور دو بہنوں کے قتل کا کیس، مجرم کو 100 سال قید کی سزا

لاہور: کاہنہ میں پب جی کھیلتے والدہ، بھائی اور دو بہنوں کے قتل کا کیس، مجرم کو 100 سال قید کی سزا

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے کاہنہ میں پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے مجرم علی زین کو سو سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے اس سنگین کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سخت سزا دی جاتی ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

اس کیس میں علی زین نے پب جی کھیلنے کے دوران اپنے اہل خانہ کو قتل کیا تھا، جس پر عدالت نے واضح کیا کہ قانون کے کٹہرے میں آنے والے ہر ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔

ٹیگز: