لاہور: نیب لاہور نے کچے کے علاقے میں سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔سینئر رپورٹر لاہور رنگ ادریس شیخ کے مطابق اس حوالے سے کالونیز ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے کچے کے علاقے میں موجود ریاستی اراضی کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کالونیز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کچے کے علاقے میں موجود تمام ریاستی اراضی کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ نیب اس قبضہ مافیا کے خلاف موثر کارروائی کر سکے۔
یہ اقدام کچے کے علاقوں میں غیر قانونی قبضوں اور زمینوں کی ناجائز الاٹمنٹس کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔