ایف بی آر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا

ایف بی آر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا

لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور ناجائز قرار دینے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس ملکی محصولات کے نظام کا حصہ ہے اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو شرعی طور پر زیادتی قرار دیا تھا، جس پر ایف بی آر نے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی سربراہی میں اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس معاملے پر اب عدالت عظمیٰ میں حتمی سماعت متوقع ہے جہاں دونوں فریقین اپنی دلائل پیش کریں گے۔

ٹیگز: