وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی کی نگرانی سیف سٹی کیمروں سے ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی کی نگرانی سیف سٹی کیمروں سے ہوگی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں صفائی مانیٹرنگ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت صفائی آپریشن کی نگرانی اب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔

اس ضمن میں سیکرٹری بلدیات نے تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات کے مطابق، تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں سیف سٹی مراکز میں مستقل طور پر اپنے نمائندے تعینات کریں گی۔

صفائی کے ناقص انتظامات کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب، سیف سٹی مراکز میں نمائندے 24 گھنٹے موجود ہوں گے

شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اب کیمروں کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جہاں صفائی کا عمل غیر تسلی بخش یا مکمل طور پر انجام نہیں دیا گیا۔

حکام کے مطابق سیف سٹی مراکز میں نمائندے چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی فوری نشاندہی کی جا سکے اور بروقت کارروائی ممکن ہو۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صفائی کے معیار کو بہتر بنانا اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔

ٹیگز: