لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک صوبے بھر میں 57 ہزار سے زائد بجلی چوری کے مقدمات درج ہوئے اور 41 ہزار 120 ملزمان گرفتار ہوئے۔
اہم اعداد و شمار: 57 ہزار سے زائد بجلی چوری کے مقدمات درج
41 ہزار 120 ملزمان کی گرفتاری
39 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل
2100 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے
لاہور میں 14 ہزار 800 مقدمات، 18 ہزار 692 گرفتاریاں
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔