مثالی گاؤں منصوبہ عوامی سہولتوں کی بنیاد پر ڈیزائن کیا جائے گا:مریم نواز

 مثالی گاؤں منصوبہ عوامی سہولتوں کی بنیاد پر ڈیزائن کیا جائے گا:مریم نواز

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مثالی گاؤں منصوبہ عوامی ضروریات اور سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا، تاکہ ہر گاؤں میں زندگی کی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں مثالی گاؤں پراجیکٹ، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی تکمیل کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ، گاؤں کی پختہ گلیوں کی تعمیر، چلڈرن پارک کا قیام، شجرکاری اور سڑکوں کی بحالی جیسے اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ ہر گاؤں کے گھروں پر نمبرلگیں گے اور سائن بورڈز نصب ہوں گے تاکہ عوامی خدمات تک آسان رسائی ممکن ہو

اجلاس میں سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی۔ پائلٹ فیز کے تحت 130 دیہات میں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، تاکہ ہر گاؤں کو مکمل طور پر ڈویلپ کیا جا سکے اور وہاں کے رہائشیوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ٹیگز: