پنجاب اسمبلی میں شہدا کے ورثاء کے لیے بڑا اقدام، امدادی رقم بڑھانے کا بل پیش

پنجاب اسمبلی میں شہدا کے ورثاء کے لیے بڑا اقدام، امدادی رقم بڑھانے کا بل پیش

لاہور: پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں اور شہداء کے ورثاء کے لیے مالی امداد میں اضافے سے متعلق ایک اہم ترمیمی بل پیش کر دیا گیا ہے۔

بل کا عنوان "شہری متاثرینِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025" ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ شہید شہریوں کے لواحقین کے لیے امدادی رقم کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دیا جائے۔

اس بل میں دہشت گردی سے زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی امدادی رقم بڑھانے کا مطالبہ شامل ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بہتر سہارا فراہم کیا جا سکے۔

ترمیمی بل کے مطابق، یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف شہریوں کی قربانیوں کا اعتراف ہے اور ان کے اہل خانہ کو ریاست کی جانب سے عملی تعاون فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

ٹیگز: