منشیات سے پاک اور محفوظ پنجاب کی جانب اہم پیش رفت، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں کامیاب

منشیات سے پاک اور محفوظ پنجاب کی جانب اہم پیش رفت، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں کامیاب

لاہور: پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کے تحت کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 7 کامیاب آپریشنز کیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کو کاری ضرب لگانا اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہے۔

ٹیگز: