وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آئرلینڈ کی پہلی ریزیڈنٹ سفیر میری او نیل کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آئرلینڈ کی پہلی ریزیڈنٹ سفیر میری او نیل کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی پہلی ریزیڈنٹ سفیر میری او نیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارتی مواقع، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، تعلیم، آئی ٹی اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے آئرلینڈ کو اصول پسندی اور ترقی کی علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آئرلینڈ کے پہلے سفارتخانے کا قیام تاریخی پیش رفت ہے۔

ملاقات میں تجارتی، تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے مکمل معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ٹیگز: