وزیرآباد :وزیرآباد میں سیلابی صورتحال نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ شہر کے نواحی علاقوں سمیت متعدد دیہات زیر آب آ چکے ہیں، جب کہ سیلابی پانی شہر کے مختلف علاقوں میں بھی داخل ہو چکا ہے۔
ریسکیو اور پاک فوج کے دستے مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک 5 ہزار 100 افراد اور درجنوں دیہاتوں سے سیکڑوں مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو خطرے والے علاقوں سے فوری انخلاء کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔
فوجی اہلکار بھی لوگوں کی مدد اور محفوظ انخلا میں پیش پیش ہیں۔ حکام کے مطابق مزید بارش اور پانی کے بہاؤ کی صورت میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، جس کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔