سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لاہور پولیس ہائی الرٹ

سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لاہور پولیس ہائی الرٹ

لاہور :سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث لاہور پولیس نے شہریوں کی مدد اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے دریائی علاقوں کے تمام تھانوں کو خصوصی ہدایات دے دی ہیں کہ وہ سیلاب کی ممکنہ صورت حال میں فوری اور مؤثر ردعمل کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران اور تمام پولیس اہلکار مکمل چوکس رہیں اور ہنگامی حالات میں ریسکیو اور انخلاء کے کاموں میں بھرپور تعاون کریں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محتاط رہیں۔

ٹیگز: