پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے "سیاحت اور ورثہ اتھارٹی" تشکیل دے گی

پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اور ایکٹ کی کاپی لاہور رنگ  نے حاصل کر لی ہے۔
 نمائندہ لاہور رنگ بلال مرزا  کا کہنا ہے کہ بل کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب جبکہ وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے۔ اتھارٹی کے ممبران میں سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شامل ہوں گے۔

اتھارٹی کے اہم فرائض میں سیاحت اور ورثے کے فروغ کے لیے پالیسی اور گائیڈلائنز طے کرنا، ایکو سیاحت اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنانا، اور سیاحتی مقامات کی میپنگ اور ریکارڈ اکٹھا کرنا شامل ہیں۔
اتھارٹی ضابطہ اخلاق، بین الاقوامی سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کرنے، قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دینے کا اختیار بھی رکھے گی۔

اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈائریکٹر جنرل ہوں گے، اور اپنا سالانہ بجٹ منظور کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ آڈٹ کی ذمہ داری آڈیٹر جنرل کے پاس ہوگی۔

ایکٹ آج اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہوگا اور حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

ٹیگز: