وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹی کا گندم اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑا آپریشن

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹی کا گندم اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑا آپریشن

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے سیف سٹی نے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکرٹریٹ، اسپیشل سیکرٹری برائے امن و امان سیف انور جپہ اور ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز خالد بشیر کے ہمراہ کارروائیوں کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز اور سی اے او عمارہ اطہر نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 500 سے زائد اسمارٹ کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے بارڈر پوائنٹس اور حساس مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اب تک 16 ہزار سے زائد الرٹس موصول ہوئے اور 45 مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی اسمگلنگ روکنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر ہتھیار ثابت ہو رہی ہے۔ پولیس، فوڈ ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں تاکہ گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: