پنجاب اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن پر تھپڑ، اجلاس ملتوی

پنجاب اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن پر تھپڑ، اجلاس ملتوی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع پنجاب اسمبلی پیر کے روز ایک مرتبہ پھر ہنگامہ خیز صورتِ حال کا شکار ہو گئی، جب ایوان میں اپوزیشن اور حکومت کے ارکان آمنے سامنے آ گئے۔

اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے اچانک اپنی نشست سے اٹھ کر حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔ واقعہ اتنا غیر متوقع تھا کہ چند لمحے کے لیے ایوان میں مکمل بدنظمی چھا گئی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے آوازیں کسنے کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر ہاتھا پائی میں بدل گیا۔ وزیر قانون صہیب بھرتھ اور دیگر ارکان نے مداخلت کی، اس معاملے میں  وزیر زیشان رفیق بھی  کودے۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اجلاس فوراً پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا اور متعلقہ ارکان کو تنبیہ کی کہ پارلیمانی روایات کی پاسداری کریں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والا یہ واقعہ سیکیورٹی اور ایوان کے وقار پر کئی سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

ٹیگز: