مریم نواز کا فیصل آباد میں بھرپور جواب، پنجاب پر تنقید کرنے والوں کو وارننگ

مریم نواز کا فیصل آباد میں بھرپور جواب، پنجاب پر تنقید کرنے والوں کو وارننگ

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب پر بات کرنے والے ان کے غصے سے بچ نہیں سکتے اور جو بلاوجہ تنقید کرتے ہیں، انہیں گھر تک چھوڑ کر لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب نہریں نکالنا چاہتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے؟ پانی، پیسہ اور صوبہ پنجاب کا ہے، تو دوسروں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟

مریم نواز نے واضح کیا کہ پنجاب نے کبھی کسی دوسرے صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی اور اب بھی دوسروں کو چاہیے کہ وہ پنجاب میں مداخلت کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنقید کو مثبت انداز میں لیتی ہیں مگر پنجاب پر انگلی اٹھنے نہیں دیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پگڑیاں اچھالنے والے اصل میں کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو بلوں پر ریلیف دیا گیا، جس پر مخالفین نے جا کر آئی ایم ایف کو شکایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر مسئلہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے حل نہیں ہوتا اور پنجاب کو اس کا حق دینے کے لیے مشورے اور اجازت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب میں کوئی منفی چیز نہیں ملتی اور فیصل آباد میں جلد جلدمیٹروبس منصوبے کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یورپ معیار کی بسیں چل رہی ہیں اور ڈیفالٹ کی باتیں ختم ہو چکی ہیں، اب بات صرف نیت کی ہے۔

ٹیگز: