کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا پہلی بار 4 لاکھ 36 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 5058 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3818 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔