لاہور:بکر منڈی سے 10 ہزار کلو زائد المیعاد گوشت برآمد، غذائی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
گوشت ایکسپائر ہو چکا تھا اور اس کی رنگت نیلی اور کالی پائی گئی۔ بکر منڈی کے کولڈ سٹور کا درجہ حرارت مقرر کردہ حد کے مطابق نہیں تھا اور وہاں تعفن زدہ ماحول بھی دیکھا گیا۔
واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ غیر معیاری گوشت کو تلف کر دیا گیا ہے۔