پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے نئی وزارت بنانے کا اعلان

پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے نئی وزارت بنانے کا اعلان

لاہور::پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے نئی وزارت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے "پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025" اکثریتی ووٹ سے منظور کر لیا ہے۔

اس ترمیم کے تحت "پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024" میں ترامیم کی جائیں گی، جس کے مطابق پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت وزیر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ نمائندے کے پاس ہوگی۔

اس سے پہلے، اس کونسل کی صدارت وزیر صنعت و تجارت یا وزیراعلیٰ کے منتخب نمائندے کے پاس تھی۔ ترمیم میں لائیو اسٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازار کے سربراہان کو نئے ارکان کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

یہ ترمیم گورنر پنجاب سلیم حیدر کی منظوری کے بعد حتمی شکل اختیار کرے گی۔

ٹیگز: