وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں شہید ایلیٹ فورس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں شہید ایلیٹ فورس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر ہوئے حملے میں شہید ہونے والے 5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل، خلیل اور غضنفر کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جانثار افسران ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ زندہ رہیں گے، اور حکومت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

ٹیگز: