لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے 48 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔
صرف لاہور میں گزشتہ روز 15 نئے مریض سامنے آئے، جس کے بعد شہر میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 245 ہو گئی ہے۔