وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، فیلڈ ہسپتال اور حفاظتی بند کا معائنہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، فیلڈ ہسپتال اور حفاظتی بند کا معائنہ

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ ہسپتال میں موجود ادویات اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ریلیف کیمپ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا بھی معائنہ کیا اور انتظامیہ کو متاثرہ افراد کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے جھنگ شہر سے ملحقہ حفاظتی بند کا تفصیلی معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کی آمد پر علاقے میں عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جنہوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک ننھی بچی سے شفقت کا اظہار کیا، جب کہ ایک معمر خاتون نے ان کا ہاتھ تھام کر دعائیں دیں، جس پر وزیراعلیٰ نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کو اولین فرض سمجھتی ہے۔

ٹیگز: