نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آزاد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

لیاقت بلوچ نے گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر جا کر حکومتی کمیٹی کے ارکان نہ تو مسئلہ حل کر سکے اور نہ ہی عوام کو مطمئن کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے تاکہ صورتحال قابو میں آ سکے۔

ٹیگز: