لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مری میں جنگلات کی زمین پر ناجائز قبضے کے خلاف سخت آپریشن کیا گیا۔ انتظامیہ کی مدد سے محکمہ جنگلات نے پنڈی پوائنٹ پر غیر قانونی تعمیر شدہ پلازہ اور دیگر عمارتیں گرا دی ہیں۔
واضح رہے کہ 2010 میں مری فاریسٹ ڈویژن کی حد بندی کے باوجود جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھیں۔ محکمہ جنگلات نے بار بار انتباہات دینے کے باوجود یہ غیر قانونی کام بند نہیں ہوئے۔