ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی مزید توسیع

ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی مزید توسیع

لاہور:لاہور کی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید دو روز کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حوالے کر دیا۔

ایجنسی کے مطابق الیکٹرانک آلات کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔ ڈکی بھائی نے وکیل کے ذریعے ریمانڈ پر رضامندی ظاہر کی۔

ڈکی بھائی پر یوٹیوب کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر کا الزام ہے، اور ان کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج ہوا تھا۔

ٹیگز: