ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا بھارت کی جانب سے ہریکے پر پانی چھوڑنے کی وارننگ سے آگاہی

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا بھارت کی جانب سے ہریکے پر پانی چھوڑنے کی وارننگ سے آگاہی

راولپنڈی: ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے ہریکے کے مقام پر پانی چھوڑنے کی وارننگ موصول ہوئی ہے، جس کی اطلاع فوری طور پر تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو دے دی گئی ہے تاکہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ بھاکرہ ڈیم کی سطح مکمل طور پر بھر چکی ہے اور ستلج کے مقام پر بند ٹوٹنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث ستلج کا پانی تیزی سے سلیمانکی کے مقام سے گزر رہا ہے۔

ٹیگز: