بھارتی مشرقی کوریڈور سے آلودہ ہوائیں پنجاب کی فضاؤں میں داخل، حکومت نے آگاہی جاری کر دی

بھارتی مشرقی کوریڈور سے آلودہ ہوائیں پنجاب کی فضاؤں میں داخل، حکومت نے آگاہی جاری کر دی

لاہور: شمال مشرقی سمت (NNE) سے چلنے والی کم رفتار ہوائیں بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں سے گزر کر لاہور اور وسطی پنجاب کی فضاؤں کو متاثر کر رہی ہیں۔ ان بھارتی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں PM₂.₅ اور PM₁ ذرات فضا میں شامل ہو کر ہواؤں کے ذریعے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے مطابق موسمیاتی نگرانی، جدید مشینری اور سرحدی فضائی ڈیٹا کے تجزیے سے فضا میں بہتری کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومت کے اقدامات کے ساتھ انفرادی کمٹمنٹ اور تعاون ضروری ہے۔

ٹیگز: