لاہور:جیسے ہی اگست کا مہینہ شروع ہوا، شہر بھر میں جشنِ آزادی کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ گیا۔ ہر طرف سبز و سفید رنگ کی چادر لپٹی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ بازاروں اور سڑکوں پر قومی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، ٹوپیاں اور شرٹس کی بھرمار ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ اگست کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ان کے دلوں میں حب الوطنی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور وہ جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ بچے، نوجوان اور بزرگ سب مل کر ملک کی آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے پرجوش ہیں۔
بازاروں میں خریداری کی رونق عروج پر ہے اور ہر جگہ وطن سے محبت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔