حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا معاملہ: رٹرنگ افسر کا اعتراض دور

حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا معاملہ: رٹرنگ افسر کا اعتراض دور

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا معاملہ حل ہو گیا۔ حماد اظہر کی قانونی ٹیم نے رٹرنگ افسر کے اعتراضات کو دور کر لیا، جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی باضابطہ طور پر جمع کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق، رٹرنگ افسر  کی طرف سے  قانونی نکات پر اعتراض اٹھایاگیا تھا، جنہیں حماد اظہر کی لیگل ٹیم نے بروقت اور مؤثر انداز میں حل کردیا۔ اس کے بعد حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔

اس عمل کے بعد حماد اظہر اب انتخابی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، اور ان کی سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔

ٹیگز: