 
 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر افراد باہم معذوری کے ہمت کارڈز میں اگلی سہ ماہی کی رقم جمع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ہمت کارڈ پروگرام کی مزید بہتری اور مستحق افراد تک آسانی سے مالی امداد پہنچانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ پروگرام کے ذریعے معذور افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔